پراسرار دھاتی پلر انڈیا میں بھی نمودار ہو گیا

دنیا بھر کی طرح انڈیا کے معاشی دارالخلافے ممبئی میں بھی پراسرار دھاتی پلر نمودار ہو گیا ہے۔ یہ دھاتی تکونا پلر ممبئی کے جاگرز پارک میں اچانک نمودار ہو گیا ہے۔

بینڈرا کے علاقے کے رہائشی پراسرار دھاتی پلر کو پارک میں دیکھ کر حیران ہو گئے ہیں۔ ماضی قریب میں دھاتی پلر کئی مقامات پر اچانک نمودار ہوچکا ہے جو ایسے ہی اچانک کسی بھی وقت غائب بھی ہو جاتا ہے۔

تازہ اطلاعات کے مطابق انڈیا میں سب سے پہلا تکونا دھاتی پلر احمد آباد میں نمودار ہوا تھا اُس کے بعد اب ممبئی میں نمودار ہوا ہے۔ یہ تقریباً 12 فٹ لمبا دھاتی کالم ہے جو عین وسط میں موجود ہے۔

اِس بارے میں نیوز 360 کی یہ ڈجیٹل ویڈیو دیکھیے

یہ بھی دیکھیے

کرونا کی وباء کے دوران یونانیوں کی ایسٹر کی تیاریاں

متعلقہ تحاریر