خاتون رکشہ ڈرائیور کو ٹریفک وارڈن نے تحائف پیش کردیے

خاتون رکشہ ڈرائیور کا کہنا ہے کہ وہ 7 سال سے رکشہ چلا رہی ہیں لیکن آج تک ان کا کوئی چالان نہیں کیا گیا ہے۔

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں ٹریفک وارڈن نے ایک رکشے کو چالان کرنے کے لیے روکا لیکن جب پتہ چلا کہ ڈرائیور خاتون ہیں تو تحائف پیش کردیے۔

صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر پشاور میں رشید خان نامی ٹریفک وارڈن نے ایک رکشے کو چالان کے لیے روکا۔ جب رشید خان نے دیکھا کہ رکشہ ڈرائیور خاتون ہیں تو انہوں نے ڈرائیور کی ہمت کو سراہتے ہوئے تحائف پیش کیے۔

ٹریفک وارڈن رشید خان نے فضیلت بی بی نامی رکشہ ڈرائیور سے سوال کیا کہ وہ کتنے سال سے رکشہ چلا رہی ہیں؟ جس پر فضیلت بی بی نے بتایا کہ وہ 7 سال سے رکشہ چلا رہی ہیں اور آج تک ان کا ایک بھی چالان نہیں کیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیے

خیبرپختونخوا میں کھانے پکانے کے مقابلوں کا انعقاد

فضیلت بی بی نے مذید بتایا کہ بیشتر مقامات پر ٹریفک وارڈنز چالان کے لیے روکتے ہیں لیکن جب دیکھتے ہیں کہ ڈرائیور خاتون ہے تو چھوڑ دیتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر