ایک ماہ میں دوسری مرتبہ فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ معطل
19 مارچ کو بھی تقریباً آدھے گھنٹے تک لوگ اپنی پوسٹس شیئر نہیں کرسکے تھے۔
سماجی رابطوں کی معروف ویب سائٹس فیس بک، فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اور واٹس ایپ ایک مہینے کے دوران دوسری مرتبہ معطل ہوگئیں۔ پچھلے دنوں 50 کروڑ فیس بک صارفین کا ڈیٹا چوری ہونے کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں۔
ان تمام ایپس کے مالک مارک زکر برگ کے کاروبار کا حال ان دنوں ایک ایسی کشتی جیسا ہے جو بیچ سمندر میں ڈگمگا رہی ہو۔ گذشتہ شب دنیا بھر کے فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام صارفین کو اس وقت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب یہ تمام ایپس اچانک بند ہوگئیں۔ فیس بک کی تمام سروسز معطل ہونے کا یہ ایک ماہ میں دوسرا واقعہ ہے۔
تقریباً آدھے گھنٹے تک صارفین کے فیس بک اور انسٹاگرام پیجز لوڈ نہیں ہورہے تھے جبکہ واٹس ایپ بھی کافی دیر تک کنیکٹ نہیں ہوپا رہا تھا۔
فیس بک نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے پیغام جاری کیا کہ تکنیکی وجواہات کے باعث چند صارفین کے لیے فیس بک کی خدمات عدم دستیاب رہیں جس کے بعد مسئلے کی فوری جانچ کرکے اسے حل کردیا گیا ہے۔
And we’re back! Earlier today, a configuration change caused Facebook services to be unavailable to some people. Since then, we have quickly investigated and resolved the issue.
— Facebook (@Facebook) April 8, 2021
یہ بھی پڑھیے
50 کروڑ سے زائد فیس بک صارفین کا ذاتی ڈیٹا لیک
فیس بک پر واٹس ایپ کے حوالے سے بھی بتایا گیا کہ صارفین کے پیغامات ایک دوسرے کو موصول ہورہے ہیں لیکن اگلے صارف کے پیغام دیکھنے پر نمایاں ہونے والا نیلے رنگ کا نشان نظر نہیں آرہا ہے۔
Facebook on the outage: “Earlier today, a technical issue caused people to have trouble accessing some Facebook services. We resolved this issue for everyone, and we apologize for any inconvenience.” Messages are going through for me on WhatsApp..but no blue ticks
— Margi Murphy (@MargiMurphy) March 19, 2021
سروس کی معطلی کے حوالے سے انسٹاگرام پر بھی پیغام جاری کیا گیا اور صارفین کو مسئلے کے جلد از جلد حل کی یقین دہانی کرائی گئی۔
Is your #instagramdown? We know some people are having issues right now. We’re working on it and hope to have everything running smoothly as soon as possible.
— Instagram (@instagram) April 8, 2021
واضح رہے کہ پچھلے دنوں 106 ممالک سے تعلق رکھنے والے 50 کروڑ سے زیادہ فیس بک صارفین کا ذاتی ڈیٹا چوری ہوگیا ہے۔
اس سے پہلے 19 مارچ کو ایسا ہوا تھا کہ تقریباً آدھے گھنٹے تک لوگ اپنی پوسٹس شیئر نہیں کرسکے تھے۔