اردن کے بازاروں میں رمضان میں اشیاء کی مانگ میں اضافہ
ماہ رمضان سے قبل اردن کے شہری حکومت کے پر ہجوم جگہوں پر جانے سے روکنے کے باوجود بازاروں کا رخ کر رہے ہیں۔ حکومت یہ تاکید اپنے شہریوں کو کووڈ 19 سے بچنے کے لیے کر رہی ہے۔
اردن میں کووڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جزوی کرفیو میں 15 مئی تک توسیع کی گئی ہے۔گذشتہ ہفتے حکومت نے رمضان کے لیے نئے اقدامات کیے تھے جن میں ریسٹورنٹس کے گھروں پر کھانا پہنچانے کے اوقات بڑھادیے گئے تھے۔ پیسٹری شاپس اور فارمیسیز کو بھی صبح 3 بجے تک کھلا رہنے کی اجازت دی گئی تھی۔
اردن کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ شہری رمضان میں ہجوم جگہوں پر نا جائیں۔ اردن میں 82 افراد کرونا کا شکار ہو کر ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 3565 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
نیوز 360 نے اس موضوع پر ڈجیٹل ویڈیو تیار کی ہے۔
یہ بھی دیکھیے