بلے کے ساتھ اور اُس کے بغیر سپر اسٹار

آئی سی سی نے بابر اعظم کی تصاویر ٹوئٹر پر شیئر کر دیں

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)  نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بابراعظم کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے ”سپر اسٹار بلے کے ساتھ بھی، اور بلے کے بغیر بھی۔‘‘

یہ تصاویر قومی کرکٹ ٹیم کی نیوزی لینڈ روانگی کے موقع پر لی گئی تھیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے نیوزی لینڈ روانگی سے قبل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ ”سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل کے دوران بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ مجھ پر کوئی پریشر نہیں ہے۔‘‘

انہوں نے مذید کہا کہ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کے لیے پرجوش ہے۔ چیلنجز آتے ہیں اور ان چیلنجز کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔ اُنہوں نے سیریز جیتنے کا عزم ظاہر کیا۔

یہ بھی پڑھیے

کھیل کے میدان میں اے آر وائی نے جیو کو ہرا دیا

بابر اعظم نے اپنے کیریئر کا آغاز2008ء میں انڈر15 ورلڈ کپ چیمپئین شپ سے کیا تھا۔ اس کے بعد 2010ء اور 2012ء میں انڈر 19 کے دوورلڈ کپس میں حصہ لیا۔ وہ پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں۔

اپنی بہترین کارکردگی کے باعث بابر اعظم پاکستان کرکٹ کے تمام فارمیٹ کے کپتان بن چکے ہیں۔

متعلقہ تحاریر