حکومت کا اسلام آباد ریجن  کے اسکولوں میں آئین پاکستان پڑھانے کافیصلہ

اپنے حقوق کا مطالبہ کرنے کیلیے ضروری ہے کہ آپ کو اپنے حقوق سے آگاہ ہوں، وزیراعظم کی ہدایت پر اسلام آباد ریجن کے اسکولوں میں 23 مارچ سے آئین پاکستان پڑھایا جائے گا، سلمان صوفی

وفاقی حکومت نے اسلام آباد ریجن کے اسکولوں میں آئین پاکستان پڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس بات کا اعلان وزیراعظم شہبازشریف کے معاون خصوصی  سلمان صوفی نے اپنے ٹوئٹ میں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

حکومت عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے سنجیدہ نہیں ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ

شیخ روحیل اصغر دھوتی کا معاملہ پی اے سی میں لے آئے، چیئرمین کا سخت ایکشن

 

وزیراعظم کے  پاکستان  اسٹریٹیجک ریفارمز کے سربراہ سلمان صوفی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ”اپنے حقوق کا مطالبہ کرنے کیلیے ضروری ہے کہ آپ کو اپنے حقوق سے آگاہ ہوں“۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی ہدایت پر اس بات کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہے کہ اسلام آباد ریجن کے ماتحت اسکولوں کے نصاب میں آئین پاکستان پڑھایا جائے گا،وفاقی وزیررانا تنویر 23 مارچ کو اس  باضابطہ آغاز کریں گے۔

متعلقہ تحاریر