سندھ کے تیسرے بڑے شہرسکھر کے پارکس اجڑے دیار کی تصویر پیش کرنے لگے

سکھر کی مقامی انتظامیہ اور منتخب ارکان صوبائی و قومی اسمبلی کی عدم توجہ کی وجہ سے  شہر کے پارکس گندگی کے ڈھیر بننے لگے ہیں، کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار کردہ پارکس کاٹ کباڑ کی دکانوں کا منظر پیش کررہے ہیں

سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر کے تفریحی پارکس اجڑنے لگے۔کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار ہوئے محمد بن قاسم پارک، لب مہران اور لطیف پارک سمیت تفریحی مقامات زبوں حالی کا شکار ہیں۔

شہری انتظامیہ کی نااہلی وغفلت کی وجہ سے سندھ کے تیسرے بڑے شہر کے تفریحی پارکس  گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے  شہریوں نے پارکس کا رخ کرنا ہی چھوڑ دیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

پیپلزپارٹی کے وفاقی وزیر خورشید شاہ کا حلقہ انتخاب کچڑا کنڈی میں تبدیل ہوگیا

سکھر کی مقامی انتظامیہ اور منتخب ارکان صوبائی و قومی اسمبلی کی عدم توجہ کی وجہ سے  شہر کے پارکس گندگی کے ڈھیر بننے لگے ہیں ۔متعدد پارکس کی دیواریں جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔

مقامی انتظامیہ نے نااہلی کی باعث قاسم پارک، لب مہران سمیت دیگر پارکوں میں جاری ترقیاتی کام مکمل نہ ہوسکے جبکہ ازسرنو تعمیرات و بچوں کے جھولوں بھی کباڑ خانے کے منظر پیش کرتے ہیں۔

سکھر کے مکینوں کا کہنا ہے کہ شہر میں لوگوں کو تفریح مہیا کرنے کیلئے بنائے جانے والے تفریحی مقامات کی صورتحال انتہائی خراب ہے جس کے باعث لوگوں نے ان مقامات کا رخ کرنا چھوڑ دیا ہے۔

شہریوں نے پارکس کی ناگفتہ حالات اور امن و امان کی بدترین صورتحال کے پیش نظر سکھر سے ملحقہ شہروں میں تفریح کےلیے جانا شروع کردیا ہے  جوکہ مالی بوجھ میں اضافہ بن رہا ہے ۔

 شہر کی سماجی، سیاسی شخصیات اور عوام نے وزیراعلیٰ سندھ، وزیر بلدیات  سمیت  دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ عوام کو تفریحی سہولیات کی فراہمی کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں۔

متعلقہ تحاریر