اہلیہ نے نواز الدین صدیقی پر جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کروادیا
عالیہ صدیقی نے انسٹاگرام پرجاری کردہ ویڈیو میں آبدیدہ حالت میں اپنے شوہر نوازالدین صدیقی پر سنگین الزامات عائد کردیے۔
بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے ان پر جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کروانے کے ساتھ بچے چھیننے کی کوشش کا الزام بھی عائد کردیا۔
عالیہ صدیقی نے انسٹاگرام پرجاری کردہ ویڈیو میں آبدیدہ حالت میں اپنے شوہر نوازالدین صدیقی پر سنگین الزامات عائد کردیے۔
یہ بھی پڑھیے
مغل اتنے ہی برے تھے تو ان کا تعمیر کردہ تاج محل اور لال قلعہ گرادو، نصیر الدین شاہ
جنت مرزا نے پٹرول کی بڑھتی قیمتوں کا توڑ نکال لیا
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق عالیہ صدیقی نے اپنے شوہر اداکار نوازالدین صدیقی پر ریپ کا مقدمہ درج کروایا ہے۔ عالیہ کے مطابق انہوں نے شوہر کے خلاف ریپ کا مقدمہ تمام ثبوتوں کے ساتھ درج کروایا ہے۔
عالیہ صدیقی نے اپنے شوہر کو بدتمیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ”تم اپنی دولت اور شہرت کی بنیاد پر کتنے ہی لوگوں کو خرید لو،میرے بچے مجھ سے نہیں چھین سکتے۔
View this post on Instagram
اداکار کی اہلیہ نے کہا کہ”مجھ سے بچے چھین کر کہاں رکھو گے؟ میرے بچے کیا رہ لیں گے اس کے ساتھ؟ میرے بچوں کو تو پتا بھی نہیں کہ باپ کیا ہوتا ہے؟“۔انہوں نے مزید کہا کہ” اس نے تو کبھی بچوں کو محسوس ہی نہیں کیا، اسے ان کا بالکل خیال نہیں ہے“۔
عالیہ نے کہا کہ”میرا شوہر جیسا دکھائی دیتا ہے وہ ویسا نہیں، وہ اپنی طاقت کا غلط استعمال کرتے ہوئے مجھ سے بچے چھیننے کی کوشش کررہا ہے“۔عالیہ صدیقی نے انکشاف کیا کہ نوازالدین صدیقی نے بیٹی شوریٰ اور بیٹا یانی کی کسٹڈی کے لیے ان کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے۔