جسٹس فیصل عرب کی الوداعی تقریب میں تین ججز غیر حاضر
ساتھی ججز کی الوداعی تقریب میں شرکت ججز برادری میں عزت دینے کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے
پاکستان کی سپریم کورٹ کے جج جسٹس فیصل عرب اپنی مدت ملازمت پوری کرکے ریٹائر ہوگئے ہیں۔ گذشتہ شب اُن کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد ہوئی جس میں سپریم کورٹ کے بیشتر ججز اور ملک کے نامور وکلاء نے شرکت کی۔
اِس تقریب میں کی خاص بات یہ تھی کے اُس میں جسٹس مقبول باقر، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس یحیی آفریدی نے شرکت نہیں کی۔ جیو نیوز کے نامہ نگار عبدالقیوم صدیقی نے بھی اُس تقریب میں شرکت کی تھی۔ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں اُنھوں نے بتایا جسٹس یحی آفریدی تقریب میں آ کر واپس چلے گئے تھے۔ جسٹس قاضی فائز عیسی کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ اِس طرح کی تقریبات میں وکلاء کے بیچ رہتتے ہیں لہذا وہ حسب معمول وکلا کے بیچ میں تشریف فرما رہے۔
تقریب میں شرکت نا کرنے والے ججز کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ غالباً اپنی مصروفیات کی بنا پر شرکت نا کر سکے ہوں لیکن وہ اسلام آباد میں ہی موجود تھے۔