صدر مملکت نے فوزیہ وقار کو وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت تعینات کردیا
صدر عارف علوی نےفوزیہ وقار کو وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت تعینات کرکے ان سے عہدے کا حلف لے لیا، انسدادِ ہراسیگی کی وفاقی محتسب کشمالہ طارق اپنے عہدے کی معیاد پوری ہونے کے باوجود گزشتہ ڈیڑھ سال سے عہدے پر قابض تھیں
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فوزیہ وقار کو وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت تعینات کردیا ہے۔ صدر نے فوزیہ وقار سے وفاقی محتسب کی حیثیت سے عہدے کا حلف بھی لے لیا ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فوزیہ وقار کی بطور وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت تعیناتی کی منظوری دے دی جبکہ انہوں نے اپنے عہدے کا حلف بھی اٹھالیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
کشمالہ طارق مدت ختم ہونے کے باوجود وفاقی محتسب کے عہدے پر قابض
صدر پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ عارف علوی نے فوزیہ وقار کو وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت تعینات کردیا ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے محترمہ فوزیہ وقار کی بطور وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت بمقامِ کار تعیناتی کی منظوری دے دی
صدر مملکت نے تعیناتی کی منظوری وفاقی محتسبین ادارہ جاتی اصلاحات ایکٹ 2013ء کے سیکشن 3 اور 21 کے تحت دی pic.twitter.com/2onKyC2EfQ
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) February 28, 2023
صدر مملکت نے کشمالہ طارق کے عہدے کی مدت مکمل ہوجانے پر فوزیہ وقار کی تعیناتی کی منظوری وفاقی محتسبین ادارہ جاتی اصلاحات ایکٹ 2013ء کے سیکشن 3 اور 21 کے تحت دی۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ایوان صدر، اسلام آباد میں فوزیہ وقار سے کام کی جگہ پر ہراساں کرنے کے خلاف وفاقی محتسب کی حیثیت سے عہدے کا حلف لے لیا ہے۔
President Dr. Arif Alvi administering the oath of office to Ms. Fauzia Viqar as the Federal Ombudsperson for Protection Against Harassment at Workplace, at Aiwan-e-Sadr, Islamabad. pic.twitter.com/b0xjy5C1dB
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) March 1, 2023
واضح رہے کہ کچھ روز قبل سینئر صحافی مطیع اللہ جان نے انکشاف کیا تھا کہ انسدادِ ہراسیگی کی وفاقی محتسب کشمالہ طارق ڈیڑھ سال سے مدت ختم ہونے کے باوجود عہدے پر براجمان ہیں۔
صحافی مطیع اللہ جان نے انسدادِ ہراسیگی کی وفاقی محتسب کشمالہ طارق غیرقانونی طور پر ہراسگی سے ہٹ کر جائیدادوں کے کیس سے متعلق فیصلے کرنے سے بھی آگاہ کیا تھا ۔
انسدادِ حراسیگی کی وفاقی محتسب کشمالہ طارق ڈیڑھ سال سے مدت ختم ہونے کے باوجود غیر قانونی طور پر کام کر رہی ہیں،حراسیگی سے ہٹ کے جائدادوں کے مسائل پرفیصلے سنا رہی ہیں، حکومت/عدلیہ انکے فیصلوں کیخلاف پراسرار طور پر خاموش، کچھ دن پہلے جائداد کے ایک کیس میں سی ڈی اے کے ایک وکیل۰۰۰ pic.twitter.com/EIhaBj7x8M
— Matiullah Jan (@Matiullahjan919) February 18, 2023
صحافی نے بتایا کہ کشمالہ طارق غیرقانونی طور پر جائیداد سے متعلق کیسز پر فیصلے سنا ہی ہیں جبکہ حکومت اورعدلیہ نے انکے فیصلوں کیخلاف پراسرار طور پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
یاد رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے سابق ممبر قومی اسمبلی کشمالہ طارق کو فروری 2018 میں وفاقی محتسب برائے انسداد جنسی ہراسانی مقرر کیا تھا ۔
کشمالہ طارق کو4 سال کیلئےوفاقی محتسب برائے انسداد جنسی ہراسانی مقرر کیا گیا تھا جبکہ اس سے قبل جسٹس ریٹائرڈ یاسمین عباسی محتسب کے فرائض سرانجام دے رہی تھیں۔