فٹبال کھلاڑ ی حاجرہ خان کا شاہدہ چنٹو کو خراج تحسین؛ گہرے رنج و الم کا اظہار

خواتین کی قومی فٹبال ٹیم کی کھلاڑی حاجرہ خان، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر و اعلیٰ عہدیداران ،وزیراعلیٰ بلوچستان  نے اٹلی کشتی حادثے میں جاں بحق ہاکی کھلاڑی شاہدہ رضا عرف چنٹو کی موت پر گہرے دکھ ،رنج و الم کا اظہار کیا ، حاجرہ خان نے قومی کھلاڑیوں سے بے رخی پر سخت ناراض بھی ہوئیں

پاکستان ہاکی فیڈریشن اورخواتین کی قومی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی حاجرہ خان نے شاہد ہ چنٹو کے انتقال پر رنج و غم کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم کی ایک اور ساتھی گزر گئیں۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن  کے صدر اور فٹبال ٹیم کی کھلاڑی حاجرہ خان نے اٹلی کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والی ساتھی کھلاڑی شاہدہ  چنٹو کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان میں ایک سال میں انسانی اسمگلنگ کے 20 ہزار واقعات، ایف آئی اے انسداد میں ناکام

حاجرہ خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں دکھ بھرے الفاظ میں لکھا کہ "ٹیم کی ایک اور ساتھی گزر گئیں”وہ میدان کے اندر اور میدان سے باہر ایک روشن شخصیت کی مالک تھیں۔

فٹبال ٹیم کی کھلاڑی حاجرہ خان نے اپنے پہلے بین الاقوامی گول کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ  "عالمی سطح پر مجھے پہلا گول اسکور کرنے میں مدد دینے والی شاہدہ چنٹو کا بے حد شکریہ ۔

حاجرہ خان نے شاہدہ چنٹو کیلئے ابدی سکون اور معفرت کی دعا دیتے ہوئے کہا کہ ” کاش یہ ملک  اپنے قومی کھلاڑیوں، اپنے عوام کو پہنچانے اور ان کا احترام کیا جائے ۔

دوسری جانب پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر سیکریٹری جنرل حیدر حسین نے بھی ہاکی کھلاڑی  شاہدہ چنٹو کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے  ۔

چیئرپرسن ویمنزونگ سیدہ شہلا رضا،جی ایم  ویمنز ونگ تنزیلہ عامر چیمہ شاہدہ رضا چنٹو کے انتقال پر انکے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مغفرت کی دعا کی ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے خاتون کھلاڑی شاہدہ رضا چنٹو کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہلخانہ  سے اظہار ہمدردی کی اور معفرت کی دعا بھی کی ۔

وزیراعلیٰ نے تعزیتی بیان میں سابق خاتون کھلاڑی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شاہدہ رضا نے اپنی صلاحیتوں سے صوبے اور ملک کا نام ہاکی کے میدان میں روشن کیا ۔

یاد رہے کہ شاہدہ چنٹو 27 فروری میں اٹلی میں کشتی حادثے میں جاں بحق ہوگئیں تھیں۔ کشتی میں غیر ملکی تارکین وطن کو سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر اٹلی لایا جا رہا تھا ۔

کوئٹہ میں پیدا ہونے والی شاہدہ رضا عرف چنٹو  میدان میں انتہائی چست اور ہوشیار کھلاڑی تھیں۔  انہوں نے 2012 میں ایشین ہاکی کپ میں پاکستان کی نمائندگی کی  تھی ۔

متعلقہ تحاریر