خیبرپختونخوا میں انتخابات: گورنر کےپی کو الیکشن کمیشن کا خط موصول

گورنر حاجی غلام علی خان کا کہنا ہے کہ عدالتی حکم کی روشنی میں دستیاب تاریخ پر صوبے میں انتخابات کرا دیں گے۔

خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گورنر کےپی حاجی غلام علی خان کو خط لکھا دیا ہے جو گورنر ہاؤس کو موصول بھی ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم کے الیکشن کمیشن کی جانب سے خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کے لیے گورنر کےپی کو لکھا گیا خط گورنر ہاؤس کو موصول ہو گیا ، تاہم گورنر حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ وہ اس خط کو نہیں کھول سکتے کیونکہ خط سیکریٹری گورنر ہاؤس کے نام ہے اور سربمہر ہے۔

یہ بھی پڑھیے

زرداری کا وزیراعظم کو الیکشن التوا میں ڈال کر توہین عدالت سے باز رہنے کا مشورہ

عمران خان انتخابی مہم ضرور چلائیں: معیشت کیسے ٹھیک ہوگی وہ پلان بتائیں

گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چونکہ خط سیکریٹری کے نام ہے اس لیے اسے کھولنے کا مجاز نہیں ہوں۔ سیکریٹری ان دنوں  چھٹی پر ہیں۔

حاجی غلام علی کا مزید کہنا ہے کہ سیکریٹری گورنر ہاؤس پیر کے روز آئیں گے تو خط کھولا جائے گا، خط پڑھنے کے بعد ہی الیکشن کمیشن سے بات ہوگی ، تاہم عدالتی فیصلے کی روشنی میں دستیاب تاریخ پر انتخابات کرا دیں گے۔

گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا ہے میری خواہش تھی کہ میں اور صدر مملکت متفقہ طور پر ایک ہی تاریخ دیتے۔ انتخابات کے انتظامات کرنا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ تحاریر