خواتین کا عالمی دن: رتوڈیرو میں خواتین کو مفت شناختی کارڈ بنوانے کی سہولت فراہم

نادرا سینٹر رتوڈیرو کی جانب سے خواتین کو ایک ہفتے تک مفت شناختی کارڈ بنوانے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

8 مارچ کو ملک بھر کی طرح رتوڈیرو میں بھی خواتین کے عالمی دن کے موقع پر نادرا سینٹر رتوڈیرو کے جانب سے خواتین کو مفت شناختی کارڈ بنانے کی سہولت فراہم کی گئی۔

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انچارج نادرا سینٹر رتوڈیرو افتخار احمد سولنگی نے کہا کہ ہم خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے خواتین کا ہفتہ منا رہے ہیں اس لیے آئندہ ہفتے کے دوران خواتین کے شناختی کارڈ ترجیحی بنیادوں پر بنائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

ہولی مناتے ہندو طلبہ پر جمعیت کے کارکنان کا تشدد؛ جامعہ کی تردید، تحقیقاتی کمیٹی قائم

شہزاد رائے کے زندگی ٹرسٹ کےسرکاری اسکول میں داخلے کی طویل قطاریں

ان کا کہنا تھا کہ رتوڈیرو اور گردونواح کے رہائشی خواتین اس سہولت سے مستفید ہو سکیں گی۔

جبکہ نادرا سنٹر رتوڈیرو میں شناختی کارڈ بنوانے کی لئے آنے والی خواتین کا کہنا تھا کہ گزشتہ بارشوں کے بعد رتوڈیرو نادرا نے دیہاتوں میں شناختی کارڈ بنانے کے لیے موبائل گاڑی بھیجی اور معمر اور معذور افراد کو بھی شناختی کارڈ انکے دہلیز پہ بنوا کر دیئے گئے۔

خواتین کا کہنا تھا کہ ہم نادرا سنٹر رتوڈیرو کی انتظامیہ کے بھی بے حد مشکور ہیں جنہوں نے ہمیں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر مفت شناختی کارڈ بنانے جیسی مثالی سہولت فراہم کی۔

متعلقہ تحاریر