لاہورمیں لیمبورگینی 45 لاکھ میں رجسٹرہوئی

پنجاب کے محکمہ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن نے پہلی مرتبہ اسپورٹس کار لیمبورگینی کی رجسٹریشن کی ہے

کہاوت ہے کہ شوق کا کوئی مول نہیں اوراگر بات ہو لگژری گاڑیوں کی تو شوقین افراد انہیں سڑکوں پر دوڑانےکے لئے بہت بڑی رقم خرچ کرنے کو تیار ہو جاتے ہیں۔

لاہور کے ایک رہائشی نے ایک اسپورٹس کار خریدی ہے جو دنیا میں مہنگی ترین اسپورٹس کارز کی فہرست میں شمار کی جاتی ہے۔ ‘لمبرگینی ہوریکن اسپائیڈر’ کی قیمت ساڑھے گیارہ کروڑ بتائی جارہی ہےجس کی صوبہ پنجاب کے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ میں رجسٹریشن 45 لاکھ 32 ہزار روپے میں کی گئی ہے۔

ارجمند بخاری کو اپنی گاڑی کی رجسٹریشن کے حوالے سے مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا کیونکہ محکمہ ایکسائزنے قوانین کا حوالہ دیتے ہوئے کار کو رجسٹر کرنے سےانکارکردیا تھا۔

تاہم پنجاب انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی) کی جانب سے محکمہ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن کے سسٹم کو اپ گریڈ کیا گیا جس کے بعد لگژری کار کی رجسٹریشن ممکن ہوسکی۔

متعلقہ تحاریر