لاہور ہائی کورٹ نے زمان پارک آپریشن روکنے کے حکم میں مزید توسیع کردی

لاہور ہائی کورٹ میں دوران سماعت فواد چوہدری نے کہا کہ عدالت نے پاکستا ن کو بحران سے بچایا ہے ، آپ نے لوگوں کی زندگیاں محفوظ کیں، عدالت عالیہ نے زمان پارک آپریشن روکنے کے حکم میں توسیع کرتے ہوئے سماعت تین بجے تک ملتوی کردی

لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے رہنما فواد چوہدری کی درخواست پر  زمان پارک آپریشن روکنے کے حکم میں  مزید توسیع کردی ۔

لاہور ہائی  کورٹ میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی گرفتاری کے لیے زمان پارک میں  پولیس آپریشن  روکنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی ۔

یہ بھی پڑھیے

کل ہائیکورٹ سے وارنٹ کی تعمیل اور زمان پارک میں سرچنگ کی اجازت لے جائے گی، آئی جی پنجاب

دوران سماعت آئی جی پنجاب  نے کہا کہ ہم نے کسی علاقے کو نو گو ایریا نہیں بنانا، عدالت نے کہا کہ یہ مسائل اس لئے ہورہے ہیں ہم قوائد پر نہیں ہیں، رولز فالو کریں۔

آئی جی پنجاب نے کہا سرچ وارنٹ کے بعد قانوناً کارروائی  کرنے کی اجازت ہونی چاہیے، سرچ وارنٹ آتا ہے تو ان سے بات کرکے عملدرآمد کی ہدایت دیں گے ۔

عدالت نے قانون میں تمام تحفظات کا حل موجود ہے، ، عدالت عالیہ نے استفسار کیا کہ آپ یہ بتائیں کہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کیسے ہوگی؟

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہاکہ یہ لوگوں کی گرفتاریوں کیلئے رسائی مانگ رہے ہیں ایک  مقدمے میں 500 جبکہ دوسرے مقدمے میں 2500 افراد نامزد ہیں۔

سابق وزیر اطلاعات و نشریات نے عدالت کو بتایا کہ اس طرح حالات اور زیادہ خراب ہو جائیں گے، یہ صرف ملوث افراد کو نامزد کریں اور انہیں قانونی حق دیں ۔

تحریک انصاف کے رہنما  فواد چوہدری نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ نے لاہور اور پاکستان کو بحران سے بچایا ۔آپ لوگوں کی مداخلت پر زندگیاں بچی ہیں ۔

عدالت عالیہ لاہور نے  فواد چوہدری کی درخواست پر  زمان پارک میں   پولیس آپریشن روکنے کے حکم میں مزید توسیع کرتے ہوئے سماعت 3 بجے تک ملتوی کردی ۔

متعلقہ تحاریر