وفاقی دارالحکومت میں سینئر صحافی کو بیوی اور سالے نے قتل کردیا

تھانہ بہارہ کہو پولیس کا کہنا ہے کہ ابتداٸی تحقیقات اور تفتیش کے دوران مقتول کی بیوی اور سالے نے اقبال جرم کرلیا ہے۔

اسلام آباد کے علاقے تھانہ بہارہ کہو کی حدود میں ایک سینئر صحافی کا اس کی بیوی اور سالے کے ہاتھوں  قتل ہو گیا ہے۔

انتہائی معتبر اور پولیس  ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق رانا عمران اسلم کے گھریلو جھگڑے و دیگر مسائل پر تنازعات عرصہ دراز سے چل رہے تھے کہ موقع ملتے ہی سنئیر صحافی رانا عمران اسلم کوگلہ دبا کر قتل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

نور مقدم کیس؛ ظاہر جعفر کی سزائے موت برقرار، 25 سال قید بھی پھانسی میں تبدیل

کراچی: سابق جہادی کمانڈر خالد رضا کو 3ماہ قبل ہی قتل کاوقت بتائے جانے کاانکشاف

تھانہ بہارہ کہو پولیس کے مطابق مزید تحقیقات جاری ہیں۔ جبکہ تھانہ بھارہ کہو پولیس کی تفصیل کے مطابق سینٸرصحافی رانا عمران اسلم کے قتل کے ملزمان اسکی اپنی بیوی اور سالہ قاتل نکلے ہیں۔

پولیس کی ابتداٸی تحقیقات اور تفتیش کے دوران مقتول کی بیوی اور سالے نے گرفتاری کے بعد اقبال جرم کرلیا ہے۔

مقتول صحافی کی نعش پوسٹمارٹم کیلئے فیڈرل گورنمنٹ سروسز ہاسپٹل (پولی کلینک) کو روانہ کی گئی۔

پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد مقتول کے ورثاء کی آمد پر میت انکے حوالے کی جاٸیگی۔ ان کا نماز جنازہ ان کے آبائی علاقہ میں ادا کیا جائے گا پولیس کے مطابق  مزید تحقیقات و تفتیش اعلیٰ سطح پر جاری ہے۔

متعلقہ تحاریر