فارن فنڈنگ کیس: نیب نے عمران خان کو 21 مارچ کو طلب کرلیا

نیب ٹیم نے فارن فنڈنگ کیس میں طلبی کا نوٹس صرف کرایا اور ٹیم زمان پارک سے روانہ ہو گئی۔

حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے چئیرمن عمران خان کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ، نیب کی ٹیم فارن فنڈنگ کیس میں نوٹس کی تعمیل کرانے کے بعد زمان پارک سے روانہ ہو گئی۔

نیب ذرائع کے مطابق فارن فنڈنگ کیس میں نیب نے عمران خان کو کل 21 مارچ طلب کر لیا۔ نیب کی 2 رکنی ٹیم فارن فنڈنگ کیس میں نوٹس لے کر عمران خان کے گھر پہنچی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

جو ہاتھ پولیس کی جانب بڑھے گا توڑ دیا جائے گا، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب

عمران خان کی عدم موجودگی میں پولیس کا زمان پارک میں آپریشن ، متعدد کارکنان گرفتار

فارن فنڈنگ کیس میں نیب راولپنڈی عمران خان کیخلاف تحقیقات کررہا ہے۔ نیب ٹیم کا عمران خان سے رابطہ کرایا گیا۔ نیب ٹیم کو عمران خان کے سیکورٹی اسٹاف نے اندر جانے کی اجازت دے دی۔

نیب کا نوٹس تحریک انصاف کے رہنما اویس نیازی نے وصول کیا۔ نیب ٹیم نوٹس کی تعمیل کے بعد زمان پارک سے روانہ ہوگی۔

متعلقہ تحاریر