صبر کا پیمانہ لبریز؛ اسلام آباد کے بعدراولپنڈی کی عوام نے بھی آٹے کا ٹرک لوٹ لیا

ملک میں دن بددن بڑھتی مہنگائی سے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ۔ اسلام اباد کے بعد راولپنڈی کے شہریوں نے بھی حکومت کی جانب سے مفت آٹا فراہمی پر معمور حکومتی ٹرک کو لوٹ لیا جبکہ انتظامیہ بھی خاموشی سے لوٹ ماری کے مناظر دیکھتی رہی

ملک میں روز بروز بڑھتی مہنگائی نے عوام کا صبر کا پیمانہ ختم کردیا۔اسلام آباد  کے بعد راولپنڈی کے شہریوں نے مفت آٹا فراہم کرنے والا حکومتی ٹرک لوٹ لیا جبکہ انتظامیہ خاموشی تماشائی بنی رہی ۔

ملک میں دن بددن بڑھتی مہنگائی سے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ۔ اسلام اباد کے بعد راولپنڈی کے شہریوں نے بھی حکومت کی جانب سے مفت آٹا فراہمی پر معمور حکومتی  ٹرک کو لوٹ لیا جبکہ انتظامیہ بھی خاموشی سے لوٹ ماری کے مناظر دیکھتی رہی ۔

یہ بھی پڑھیے

رمضان میں منہ سے نوالہ چھیننے کی کوشش؛ مہنگائی کی شرح 49 فیصد ہوگئی

اسلام آباد کے بعد اب راولپنڈی کے مستحقین عوام نے  لٹیروں کا روپ دھارتے ہوئے حکومت کی جانب سے مفت آتے کی فراہمی پر معمور ٹرک لوٹ لیا۔ عوام نے دھمیال کیمپ  میں  لوگوں نے مفت آٹے کے ٹرک پر دھاوا بولا ۔

راولپنڈی میں افسوسناک واقعے کے بعد فلور مل مالکان نے حکومت سے  مفت آٹے کے سیل پوائنٹس پر سیکورٹی بڑھانے کی اپیل کی ہے ۔ملز مالکان نے کہا ہے کہ کمشنر و ڈپٹی کمشنر معاملے کا نوٹس لیں یہی صورت حال رہی تو مفت  آٹا نہیں دینگے۔

اس قبل  اسلام آباد کے نواحی علاقے میں آٹے کا ٹرک لوٹ لیا گیاتھا۔  اسلام آباد کی عوام نے یوٹیلیٹی اسٹورز کا آٹا لوٹا جبکہ اس موقع پر عملہ اور سیکیورٹی اہلکار غائب ہوگئے  تھے ۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس میں صوبے میں مفت آٹا فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ انہوں نے دیگر صوبوں کو بھی مفت آٹا فراہمی کے لیے مدد کی پیشکش کی تھی ۔

متعلقہ تحاریر