سستے آٹے کے نام پر موت کی تقسیم جاری، پشاور میں احتجاجی خواتین پر مقدمہ درج
اب تک کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق کےپی اور پنجاب میں آٹے کے لیے حصول کے لیے 11 افراد جاں بحق ، کراچی میں راشن کے حصول کے لیے 12 افراد جان بحق جبکہ بڈھ بیر میں 45 خواتین کے خلاف ایف آئی کاٹ لی گئی ہے۔
حالات کے مارے غریب جائیں تو کہاں جائیں، مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تک پنجاب اور خیبر پختونخوا میں آٹے کے حصول کے لیے کم از کم 11 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ گذشتہ روز کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں بھگڈر مچنے سے راشن کے لیے آنے والے 11 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ خیبر پختونخوا کی نگراں حکومت نے نیا کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے آٹے کے لیے احتجاج کرنے والی متعدد خواتین کے خلاف مقدمات درج کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مفت آٹا نہ ملنے پر کوہاٹ روڈ پر احتجاج کرنے والی متعدد خواتین کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق درجنوں خواتین سمیت متعدد افراد نے گندم کی قیمتوں میں اضافے اور مفت آٹے کے تھیلے نہ ملنے کے خلاف کوہاٹ روڈ کو بلاک کردیا تھا جس پولیس ان کے خلاف مقدمات درج کرلیے ہیں۔ تاہم بعدازاں پولیس نے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرین کو منشتر کردیا اور ٹریفک کے لیے سڑک کو کھول دیا گیا۔
حکمران، اشرافیہ ، عدلیہ اور جرنیل جب جوڑ توڑ اور بنچ کو ٹوٹنے میں مصروف تھے عین اسی وقت۔۔۔
پشاور کے علاقہ بڈھ بیر میں مفت آٹا نہ ملنے پر احتجاج کرنیوالی 45 خواتین کے خلاف پولیس نے ایف آئی آر کا اندراج کر دیا۔۔ pic.twitter.com/f4TiiW2xyK— Lehaz Ali (@TheLehaz) March 31, 2023
یہ بھی پڑھیے
نوازشریف نے پریس کانفرنس میں پوری رام لیلا سنادی مگر واپسی کی تاریخ نہیں دی
ایک اور سانحہ؛ شہر قائد میں مفت راشن کے متلاشی 11 افراد جان کی بازی ہار گئے
میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور کے علاقہ بڈھ بیر میں مفت آٹا نہ ملنے پر احتجاج کرنیوالی 45 خواتین کے خلاف پولیس نے ایف آئی آر کا اندراج کر لیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق خواتین کے خلاف کارسرکار میں مداخلت اور دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخوا اور پنجاب میں اب تک آٹے کے حصول کے آنے والے مرد و خواتین سمیت 11 کے قریب افراد جاں بحق ہوچکے ہیں ، جبکہ گذشتہ روز کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں راشن کے حصول کے لیے آنے والی خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 9 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔
توبہ استتغفراللہ 😱😭 pic.twitter.com/sUuj4MuTJG
— Shiffa Z. Yousafzai (@Shiffa_ZY) March 31, 2023
راشن نہ ملا موت مل گئی
سائٹ ایریا نورس چورنگی پر راشن کی فراہمی کے دوران بھگڈر مچنے سے 2 خواتین سمیت 10 افراد جاں بحق
راشن مقامی فیکٹری کی جانب سے مستحقین میں تقسیم کیا جا رہا تھا
راشن تقسیم کی جگہ کرنٹ لگنے سے بھگدڑ مچی۔
بھگدڑ کے دوران گر کر 6 افراد بےہوش ہوئے۔@SouthDig pic.twitter.com/kKDaQT0new— Afzal Nadeem Dogar (@GeoDogar) March 31, 2023
کراچی سائٹ ایریا کی فیکٹری میں راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ
3 بچوں، خواتین سمیت 9 افراد جاں بحق#Karachi #SITEFactory #Pakistan #raftar pic.twitter.com/5eykgbrNeu— Raftar (@raftardotcom) March 31, 2023