پرویز الہٰی کا ایم کیوایم سمیت تمام پرانے اتحادیوں سے رابطے بحال ہونے کا دعویٰ

ایم کیوایم کے اندر یہ سوچ موجود ہے کہ پی ڈی ایم کے ساتھ مزید چلنے کا کوئی فائدہ نہیں، بلوچستان حکومت اور جی ڈی اے کو بھی آئین اور ملک دشمن پالیسیوں پر سخت تحفظات ہیں، عمران خان جلد ہم خیال جماعتوں کا اجلاس بلائیں گے، صدر تحریک انصاف

تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی نےایم کیوایم سمیت تمام پرانے اتحادیوں سے رابطے بحال ہونے کا دعویٰ کردیا۔

کہتے ہیں عمران خان جلد تمام ہم خیال جماتوں کا اجلاس بلاکر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے

باجوہ سے زیادہ ظلم موجودہ دور میں ہورہا ہے، عمران خان کا آرمی چیف کا نام لیے بغیر سخت الزام

تحریک انصاف کا آئین سے روگردانی پر ن لیگ کی رجسٹریشن کینسل کرانے پر غور

 

چوہدری پرویزالہٰی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ”ایم کیو ایم سمیت سب پرانے اتحادیوں سے رابطے بحال ہو چکے ہیں، ایم کیوایم کو پی ڈی ایم سے اتحاد کا سیاسی طورپر بہت نقصان ہوا ہے، ایم کیوایم کے اندر یہ سوچ موجود ہے کہ پی ڈی ایم کے ساتھ مزید چلنے کا کوئی فائدہ نہیں“۔

انہوں نے مزید لکھاکہ”بلوچستان حکومت اور جی ڈی اے میں بھی حکومت کی آئین اور ملک دشمن پالیسیوں پر سخت تحفظات پائے جاتے ہیں، عمران خان جلد انشاء اللہ تمام ہم خیال جماعتوں کا اجلاس بلا کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے“۔

پرویز الہٰی نے ایک اورٹوئٹ میں لکھاکہ”حکومت بائیکاٹ کی دھمکی دیکرسپریم کورٹ کو بلیک میل نہیں کرسکتی نہ ہی اس بائیکاٹ کا عدالتی کارروائی اور فیصلے پر کوئی اثر ہوگا“۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ” پی ڈی ایم کی سیاست آخری ہچکیاں لے رہی ہے، الیکشن رکوانے کیلئے حکومت کا آخری حربہ بھی انشاء اللہ ناکام ثابت ہو گا، الیکشن کی راہ میں حائل رکاوٹیں انشاء اللہ جلد دور ہوجائیں گی“۔

متعلقہ تحاریر