صرف نو فیصد پاکستانی آن لائن شاپنگ کرنے میں دلچسپی لیتے ہیں، گیلپ سروے کی رپورٹ

گیلپ اینڈ گیلانی پاکستان کے ایک سروے کے مطابق 9 فیصد پاکستانیوں نے  آن لائن خریداری کرنے کا دعویٰ کیا ہےتاہم پاکستانیوں کی بھاری اکثریت آن لائن خریداری نہیں کی ہے

گیلپ سروے کے مطابق گزشتہ 6 ماہ کے دوران صرف 9 فیصد پاکستانیوں نے آن لائن شاپنگ کو ترجیح دی جبکہ 91 فیصد شہریوں نے گزشتہ 6  ماہ کے دوران کسی بھی قسم کی آن لائن شاپنگ نہیں کی ہے ۔

گیلپ اینڈ گیلانی پاکستان کے ایک سروے کے مطابق  9 فیصد پاکستانیوں نے  آن لائن خریداری کرنے کا دعویٰ کیا ہےتاہم پاکستانیوں کی بھاری اکثریت آن لائن خریداری نہیں کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

شہریوں نے ایک مرتبہ پھر آن لائن مارکیٹس کا رخ کرلیا

گیلپ سروے کے مطابق 1996 پاکستانی آن لائن خریداری کرنے کا دعویٰ  کیا ہے تاہم پاکستانیوں کی بھاری اکثریت تقریباً91 فیصد  نے گزشتہ چھ ماہ کے دوران کوئی آن لائن خریداری نہیں کی۔

سروے کے مطابق آبادی کے لحاظ سے آن لائن خریداری کرنے والے افراد کا انداز ہلگایا جائے تو تقریباً 11 میں ایک  بالغ افراد ایسے ہیں جنہوں نے آن لائن خریداری جیسی سہولت کواستعمال کیا۔

سروے میں پاکستان بھر سے شماریاتی طور پر منتخب خواتین و حضرات سے یہ سوال پو چھا گیا تھا کہ ” کیا آپ نے گزشتہ چھ ماہ کے دوران آن لائن خریداری کی یعنی کوئی چیز بر شیلہ آن لائن خریدی ہے۔

گیلپ سروے کے سوال کے جواب میں  9 فیصد شہریوں نے ہر ماہ  آن لائن شاپنگ کرنے کا بتایا جبکہ 90 فیصد نے نہ میں جواب دیا ۔ 14 افراد نے کسی قسم کے کوئی جواب نہیں دیا ہے ۔

سروے کے مطابق آن لائن شاپنگ کا  شوق زیادہ تر نوجوان نسل میں پایا گیا ۔ آن لائن خریداری 18 سے 30 سال کی عمر کے نوجوانوں میں زیادہ مقبول ہے جبکہ 30 سال سے زائد العمر افراد نے آن لائن شاپنگ نہیں کی ۔

متعلقہ تحاریر