کے-الیکٹرک نے بجلی کے فی یونٹ میں 5 روپے 65 پیسے اضافے کی مانگ کردی

کے-الیکٹرک کی جانب سے نیپرا کو دی گئی درخواست میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ اور سہ ماہی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافہ ڈیمانڈ کیا گیا ہے۔

اہلیان کراچی کے لیے مہنگائی اور گرمی کے زور میں ایک اور جھٹکا، کراچی کے شہریوں کے لیے بجلی 5 روپے 65 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

مہنگائی، گرمی اور بجلی سے زیادہ بلوں سے پریشان اہلیان کراچی کے لیے ایک اور مشکل آنے والی ہے کیونکہ کے الیکڑک نے اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ اور سہ ماہی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی الگ الگ درخواستیں دائر کردی ہیں۔

اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمںٹ کی مد میں کے الیکڑک نے بجلی کی قیمت میں 48 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا ہے۔ من وعن منظوری کی صورت میں کراچی کے صارفین پر 74 کروڑ 70 لاکھ روپے کا بوجھ پڑےگا۔

یہ بھی پڑھیے 

سیاسی صورتحال پر اضطراب؛معروف بزنس ٹائیکون عقیل کریم ڈھیڈی معاملات کی بہتری کے لیےسرگرم

بیرونی قرض کی ادائیگی، پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر مزید کم ہوگئے

اس کے ساتھ ساتھ  کے الیکڑک نے جنوری تا مارچ کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 5 روپے 17 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی ہے۔ نیپرا اتھارٹی کے الیکڑک کی درخواستوں پر اکتیس مئی کو سماعت کرے گی۔

اگر نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواستوں پر من وعن عمل درآمد کیا تو اہلیان کراچی کے لیے بجلی کا یونٹ مجموعی طور پر 5 روپے 65 پیسے فی یونٹ مزید مہنگا ہوجائے گا۔

ملک بھر کی دیگر بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بھِی کراچی کے علاوہ دیگر شہروں کے لئے اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں دو روپے ایک پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دائر کردی ہے۔

سی پی پی اے کے مطابق اپریل میں 9 ارب 73 کروڑ 49 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی اور بجلی کی پیداواری لاگت 10 روپے 39 پیسے فی یونٹ رہی۔

اپریل کے لیے ریفرنس فیول لاگت8 روپے 38 پیسے فی یونٹ مقرر تھی، اپریل میں پانی سے 18.70 فیصد ،کوئلے سے 18.17 فیصد فرنس آئل سے 2.22 فیصد، مقامی گیس سے 11.88 اوردرآمدی ایل این جی سے 24.15 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

سی پی پی اے کے مطابق اپریل میں جوہری ایندھن سے 19.14 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ عوام پہلے ہی مہنگائی اور بجلی کے زیادہ بل آنے پر بلبلا رہے ہیں ایسے میں ان ریٹ مزید بڑھنے سے ان کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔

متعلقہ تحاریر