وزیراعظم شہباز شریف کا سیاسی بحران کے باجود آئین کی پاسداری کے عزم کا اعادہ

کراچی میں ٹیکسٹائل ایکسپو کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے سیاسی مسائل کے باجود ملکی آئین پر کاربند رہنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں کو پرامن اور  معاون ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں

وزیراعظم شہباز شریف ملک میں سیاسی بحران کے دوران بھی آئین پاکستان کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی معاشی مشکلات سے نجات صرف برآمدات سے ممکن ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکسٹائل ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں ملک میں جاری سیاسی بحران میں بھی آئین کی مکمل پاسداری کے لیے حکومت کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ۔

یہ بھی پڑھیے

برطانیہ کو الوداع کہہ کر وطن لوٹنے والی ملیکہ بخاری سیاست چھوڑنے پر مجبور ہوگئیں

ٹیکسٹائل ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے قانون کی حکمرانی، میرٹ پر حکومت کے یقین اور آئین، قوانین اور پالیسیوں کے مطابق رہنے کے پختہ عزم پر زور دیا۔

شہباز شریف نے تاجروں کی انتھک کاوشوں کا اعتراف کرتے ہوئے ٹیکسٹائل سیکٹر میں بہتری کا سبب ان کی محنت کو قرار دیا۔انہوں نے ٹیکسٹائل ایکسپو کے منتظمین کی کاوشوں کو  سراہا۔

انہوں نے کہا کہ مشکلات کے باوجود پاکستان میں ٹیکسٹائل کی صنعت مسلسل فروغ پا رہی ہے۔وفاقی حکومت  برآمدات کو بڑھانے کے لیے تاجروں کو ضروری تعاون فراہم کرے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت قانون کی حکمرانی اور میرٹ کے اصولوں پر مبنی غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے معاون اور پر امن  ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اینکر پرسن اقرار الحسن کو خدیجہ شاہ اور مہر بانو قریشی پر تنقید کرنا مہنگا پڑگیا

صنعتکاروں کے خیالات کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کو ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کے طور پر تسلیم کرتے ہوئے سرمایہ کار پاکستان آنے پر خوش ہیں۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے بعد ملک میں جاری سیاسی بحران کے باوجود حکومت کی جانب سے آئین کی مکمل پاسداری کے عزم کا اعادہ کیا گیا  ہے ۔

اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں۔ جہاں انہوں نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری سمیت اہم حکومتی عہدیداروں سے ملاقاتیں بھی کیں ہیں۔

متعلقہ تحاریر