پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس میں بری کردیا گیا

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت سابق صوبائی وزیر صحت اور تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس میں بری کرتے ہوئے رہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت سابق صوبائی وزیر صحت اور تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس میں بری کردیا ۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں کورکمانڈر ہاؤس حملہ کیس  میں گرفتار ڈاکٹر یاسمین راشد پیش کیا گیا ۔ پولیس نے  عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعاکی ۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان فوج سے سیاسی جنگ ہارگئے؛ اکنامسٹ کا دعویٰ اور دفتر خارجہ کا رد عمل

اے ٹی سی لاہور نے تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے 29 مئی کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں بری کردیا۔

تحریک انصاف کی خاتون رہنما کے وکیل نےعدالت میں موقف اختیار کیا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو ملزمان کے بیانات کی روشنی میں مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا۔

پی ٹی آئی کے ٹوئٹرہینڈل سے کہا گیا کہ جھوٹے کیس میں ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت ہزاروں کارکنان کو جیل میں رکھنے اور جھوٹا پرپیگنڈا کرنے پر کس کو سزا ملے گی؟

پی ٹی آئی کے ٹوئٹر ہینڈل سے ایک پیغام میں کہا گیا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کینسر کی مریضہ بزرگ خاتون ہیں، جنہوں نے ساری زندگی بطور ڈاکٹر لوگوں کی زندگیاں بچاتے گزاری ۔

یاد رہے کہ لاہور پولیس نے  کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس میں پنجاب کی سابق وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف سرور روڈ تھانے میں مقدمہ درج کیا تھا۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف کی خاتون رہنما یاسمین راشد کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں سے ماڈل ٹاؤن پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا تھا ۔

متعلقہ تحاریر