دہشتگرد حملوں میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے پر تشویش ہے، آرمی چیف

جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ مسلح افواج دہشتگردوں کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گی۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیا ہے۔ آرمی چیف نے ژوب واقعے میں شہید ہونے والے فوجی جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا اور زخمی فوجیوں کی عیادت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف سید عاصم منیر نے کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیا اور ژوب واقعے میں زخمی ہونے والے جوانوں کی عیادت کی۔ دورے کے موقع پر آرمی چیف کو واقعے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیے 

سوئی کے علاقے میں سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ، 2 دہشگرد ہلاک

مسلح افواج نے پڑوسی ملک افغانستان میں کالعدم دہشت گرد گروپ ٹی ٹی پی کو دستیاب "محفوظ پناہ گاہوں اور آزادانہ کارروائیوں” کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا ہے۔

فوج کے میڈیا ونگ نے جمعے کے روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں افغان شہریوں کی شمولیت ایک اور اہم تشویش ہے جس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔‘‘

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ کالعدم تحریک طالبان کو افغانستان میں کھلی چھوٹ ہے۔ افغانستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں پر مسلح افواج کو شدید تحفظات ہیں۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ امید ہے مستقبل میں افغان حکومت اپنی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گی۔ دہشتگردانہ کارروائیوں میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے پر تشویش ہے۔ اس طرح کے حملے ناقابل برداشت ہیں۔

چیف آف آرمی اسٹاف کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز دہشتگردانہ کارروائیوں کا بھرپور جواب دے دی۔ دہشتگردوں کے خلاف بلاامیتاز آپریشن جاری رہے گا۔ افواج پاکستان آخری دہشتگرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔

متعلقہ تحاریر