صدر عارف علوی نے آئندہ عام انتخابات کی تاریخ طے کرنے کے لیے چیف الیکشن کمشنر کو مدعو کر لیا

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو آئندہ عام انتخابات کی تاریخ طے کرنے سے متعلق اُمور پر گفت و شنید کے لیے ایوان صدر میں مدعو کیا ہے۔

ایوان صدر سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق عارف علوی نے خط لکھ کر چیف الیکشن کمشنر کو ملاقات کی دعوت دی ہے اور کہا ہے انھوں نے نو اگست کو سابق وزیر اعظم (شہباز شریف)کے مشورے پر قومی اسمبلی کو تحلیل کیا تھا اور اب آئین کے مطابق عام انتخابات کی تاریخ طے کرنے کا مرحلہ درپیش ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت آئین کے آرٹیکل 48 (5) کے تحت اسمبلی کی تحلیل کی تاریخ کے نوے دن میں عام انتخابات کی تاریخ مقرر کرنے کے پابند ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر آج (بدھ) یا کل (جمعرات) صدر کے ساتھ اس ضمن میں ملاقات کریں تاکہ مناسب تاریخ طے کی جا سکے۔

 

متعلقہ تحاریر