ایمان مزاری اور علی وزیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا

انسدادِ دہشتگردی عدالت اسلام آباد پولیس کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ایمان مزاری اور علی وزیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوادیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں ایمان مزاری اور علی وزیر کیخلاف بغاوت، دھمکانے اور اکسانے کے کیس کی سماعت ہوئی، پراسیکیوٹر نے بتایا کہ وائس میچنگ اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروا لئے گئے ہیں، تحریری تقاریر کے ٹرانسکرپٹ برآمد کرنا ہیں، ایمان مزاری اور علی وزیر کا مزید جسمانی ریمانڈ چاہئے۔

جج نے پوچھا کہ تین دن دیئے ان میں انویسٹیگیشن آفیسر نے کیا کیا؟، مناسب جواب نہ ملنے پر عدالت نے ایمان مزاری اور علی وزیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوادیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے ایمان مزاری کی والدہ شیریں مزاری سے کمرۂ عدالت میں ملاقات کروانے کی اجازت دیدی۔

متعلقہ تحاریر