توشہ خانہ کیس میں چیئرمین PTI کو سزا سنانے والے جج ہمایوں دلاور کو OSD بنا دیا گیا

توشہ خانہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو سزا سنانے والے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کو آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی (او ایس ڈی) بنا دیا گیا۔ذرائع کے مطابق جج ہمایوں دلاور نے برطانیہ سے جوڈیشل ٹریننگ کے بعد واپس آکر چیف جسٹس عامر فاروق کو خط کے ذریعے خود کو درپیش سکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا تھا جس پر ہائی کورٹ نے جوڈیشل افسر کی زندگی کو درپیش خطرات کے باعث جج کی سکیورٹی اور تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے یہ اقدام اٹھایا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے ہمایوں دلاور کو او ایس ڈی بنانے کی منظوری دی۔ ایڈیشنل رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کو اسلام آباد ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں 5 اگست کو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو3 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ ہمایوں دلاور اگست کے دوسرے ہفتے میں ایک کورس کے سلسلے میں برطانیہ گئے تھے۔ علاوہ ازیں اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کو آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی (او ایس ڈی) بنانے کی اصل وجہ جیو نیوز سامنے لے آیا۔

متعلقہ تحاریر