سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت خارج

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سانحہ نو مئی کے مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت خارج کر دی۔

ماڈل ٹاؤن میں ن لیگ ہاؤس جلاو گھیراؤ کے مقدمے میں عدم پیشی پر فواد چوہدری کی عبوری ضمانت بھی خارج کر دی گئی۔ اے ٹی سی نےعدم پیشی پر فواد چوہدری کی ضمانت بھی خارج کر دی۔

خیال رہے کہ شاہ محمود قریشی اس وقت سائفر انکوائری کیس میں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

30 اگست کو اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے سفارتی سائفر سے متعلق آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 کے تحت درج مقدمے میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

متعلقہ تحاریر