پاکستان کو افغانستان میں دستیاب جدید ہتھیاروں پر تشویش ہے، دفترِ خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو افغانستان میں دستیاب جدید ہتھیاروں پر تشویش ہے۔
ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے یہ جدید ہتھیار دہشتگردوں کے ہاتھ لگ گئے ہیں۔
اُنہوں نے کہا ان ہتھیاروں سے پاکستان اور اس کے سیکیورٹی اداروں پر حملے کیے جارہے ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ نے روس کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان اہم تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان متعدد وفود کا تبادلہ بھی ہوا ہے۔
اُنہوں نے پاک بھارت تعلقات کے بارے میں کہا کہ بھارتی قیادت پاکستان کے بارے میں تبصروں کی بجائے اپنے چیلنجز پر توجہ دے۔
اُنہوں نے بتایا کہ چترال کی صورتحال پر افغان حکام سے اپنی تشویش کا اظہارکیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ چترال کی صورتحال پر ہوم ڈپارٹمنٹ اور متعلقہ ادارے تفصیل دے سکتے ہیں۔