پی آئی اے کے مالی معاملات دن بدن خراب ہونے لگے

پی آئی اے کے مالی معاملات دن بدن خراب ہونے لگے ،حکومت کی طرف سے فوری بڑی مالی امداد نہ ملی تو پی آئی اے کا فلیٹ15آپریشنل جہازوں تک رہ جائے گا،کل 35طیاروں کے فلیٹ میں سے 15جہاز گرائونڈ ہیں گرائونڈ جہازوں میں سے9جہاز لیز پر لئے گئے ہیں۔ گرائونڈ کئے گئے لیز طیاروں میں 2بوئنگ 777،4اے 320اور3اے ٹی آر شامل ہیں ،پاکستا ن کی خراب معاشی حالت کے پیش نظر لیزنگ کمپنی نے اپنے 5طیارے واپس مانگ لئے ہیں ،اگر پی آئی اے نے طیارے واپس کردیئے تو پی آئی اے کافلیٹ15جہازوں تک رہے جائے گا لیزنگ کمپنی پہلے ہی لیز پر دیئے گئے دوانجن واپس لے چکی ہے جس سے پی آئی اے کے دوجہاز گرائونڈ ہوگئے ہیں۔