چھوٹی ایکسچینج کمپنیوں کو کاروبار کی اجازت نہیں ہوگی، گورنر SBP

اسٹیٹ بینک نے 5 ڈجیٹل ریٹیل بینکوں کے قیام کی اصولی منظوری دے دی‘ ان بینکوں کے نام ہیوگو بینک لمیٹڈ، کے ٹی پاکستان بینک لمیٹڈ، مشرق بینک پاکستان لمیٹڈ، رقمی اسلامی ڈجیٹل بینک لمیٹڈ اور ٹیلی نار مائکروفنانس بینک لمیٹڈ ہیںجبکہ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمدکا کہنا ہے کہ چھوٹی ایکسچینج کمپنیوں کو کاروبار کی اجازت نہیں ہوگی‘ڈیجیٹل کرنسی پر بھی کام جاری ہے، فوری طور پر اجراء کا ارادہ نہیں ہے ۔ ڈیجیٹل بینکنگ کی تقریب سے خطاب میں جمیل احمد نے کہا کہ ڈیجیٹل کرنسی سے متعلق خدشات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیرقانونی کاروبار کرنے والی ایکسچینج کمپنیوں کے خلاف ایکشن لیا جا رہا ہے‘نئی اور بڑی ایکسچینج کمپنیاں شفاف انداز میں کام کریں گی‘بی کیٹیگری کمپنیوں کو اے کیٹیگری میں اپ گریڈ کرنے کا 30 روز کا وقت دیا ہے، بی کیٹیگری کسی اے کیٹیگری میں ضم بھی ہوسکتی ہیں۔