میثاق معیشت کا لیبل نہیں، کم از کم اصلاحات، سیاسی جماعتیں اور پالیسی ساز 5 بڑے شعبوں میں وسیع اتفاق رائے پیدا کریں، عالمی بینک

عالمی بینک نے پاکستان کی سیاسی جماعتوں اور پالیسی سازوں سے کہا ہے کہ وہ میثاق معیشت کے لیبل کو چھوڑیں اور بیمار معیشت کو ٹھیک کرنے کے لیے پانچ بڑے شعبوں پر توجہ دے کر معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر وسیع تر اتفاق رائے پیدا کریں۔ ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس پر استثنیٰ ختم،مضر اشیا پر ایکسائز ڈیوٹی ،سادہ انکم ٹیکس نظام ،املاک پر بتدریج بڑھنے والا ٹیکس، زراعت کی آمدن اور کاربن کے اخراج پر ٹیکس لگایا جائے، پاکستان میں12 کروڑ 50لاکھ افراد غربت کے کڑے شکنجے میں چلے گئے، بیروزگاری کی شرح دوگنی ہوکر12.2فیصد ہوگئی، سرکاری شعبہ غیر موثر اور نا اہل ہے۔پاکستان میں 12کروڑ 50لاکھ افراد غربت کے کڑے شکنجے میں چلے گئے،بیروزگاری کی شرح دوگنی ہوکر12.2 فیصد ہوگئی،سرکاری شعبہ غیر موثر اور نا اہل ہے۔ٹیکس نظام تنگ، مسخ شدہ اور غیر مساوی ہے، بچوں کی نشوونما میں غیرمعمولی رکاوٹیں ہیں، خاموش انسانی سرمائے کے بحران کا سامنا ہے، براہ راست ٹیکس بڑھائیں ، جنرل سیلز ٹیکس پر انحصار کم کریں،تفصیلات کے مطابق عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بینہسین نے ’’روشن مستقبل کے لیے اصلاحات: فیصلہ کرنے کا وقت‘‘ کے عنوان سے نئے پروگرام کے آغاز کے موقع پر کہا کہ کم از کم اصلاحاتی ایجنڈے پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے وسیع البنیاد پالیسی میں تبدیلی کی ضرورت ہے بجائے اس کے کہ اسے میثاق معیشت کا نام دیا جائے۔ رفتار یا ترقی کے ساتھ ساتھ ماضی میں پالیسی میں تبدیلیاں بھی ہوئیں لہٰذا مکمل نفاذ کے طریقہ کار کے ساتھ وسیع تر اقتصادی اصلاحات کے ایجنڈے کی ضرورت ہے۔ عالمی بینک نے پانچ بڑے شعبوں کی نشاندہی کرنے کا نسخہ پیش کیا ہے اور رئیل اسٹیٹ اور زرعی آمدنی کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی سفارش کی تاکہ مختصر مدت کے دوران ٹیکس سے جی ڈی پی کے تناسب میں 3 فیصد پوائنٹس کا اضافہ کیا جا سکے۔ طویل مدت کے دوران ڈبلیو بی تجویز کرتا ہے کہ طویل مدت میں ٹیکس وصولی کو دوگنا کیا جا سکتا ہے کیونکہ اسے جی ڈی پی کے موجودہ 9.6 فیصد سے بڑھا کر تقریباً 22 فیصد کیا جا سکتا ہے۔ ایف بی آر نے گزشتہ بجٹ میں 7.2 ٹریلین روپے سے زائد کا کلیکشن حاصل کیا لہٰذا ڈبلیو بی نے سالانہ بنیادوں پر ٹیکس ریونیو میں 14-15 ٹریلین روپے تک اضافے کی ملک کی صلاحیت کا اندازہ لگایا ہے۔عالمی بینک کے معروف ماہر معاشیات طوبیاس اختر حق نے کہا کہ اس کے لیے ملک کا براہ راست ٹیکس لگانے اور ٹیکس میں چھوٹ کو ختم کرنے کی ضرورت ہے جس سے دولت مند لطف اندوز ہو رہے ہیں اور جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) پر انحصار کم کر رہے ہیں۔ ڈبلیو بی نے نشاندہی کی کہ پاکستان نے بوم اینڈ بسٹ گروتھ ماڈل کی پیروی کی اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ ملک ہمسایہ ممالک کے ساتھ انسانی سرمائے کے فرق کو ختم کرکے پانچ سالوں میں جی ڈی پی میں 32 فیصد اضافہ کر سکتا ہے۔ ڈبلیو بی کا کہنا ہے کہ ایک تنگ، مسخ شدہ اور غیر مساوی ٹیکس نظام سے ایک ایسے نظام کی جانب بڑھنا ہے جو کہ وسیع البنیاد، موثر اور منصفانہ ہو تو پاکستان کو (الف) مہنگی اور اکثر رجعت پسند ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس کی چھوٹ کو کم یا ختم کرنا چاہیے، (ب) سماجی طور پر نقصان دہ اشیاء بشمول تمباکو پر ایکسائز میں اضافہ کرنا چاہئے، (ج) ڈھانچے کو آسان بنا کر ذاتی انکم ٹیکس کی بنیاد کو بڑھانا، تنخواہ دار اور غیر تنخواہ دار ورکرز کے نظام الاوقات کو ضم کرنا اور ٹیکس فری حد کو کم کرنا چاہئے، (د) پراپرٹی، ریٹیل اور زراعت کی آمدنی پر خاص طور پر صوبائی سطحوں پر ترقی پسند ٹیکس میں اضافہ یا نفاذ کرنا چاہئے اور (ہ) کاربن کے اخراج یا دیگر آلودگیوں سمیت نئے ماحولیاتی ٹیکس اور صارف چارج متعارف کروانے چاہئیں۔ ڈبلیو بی نے انسانی ترقی کے لیے پالیسی میں تبدیلی کی سفارش کی ہے جیساکہ نشوونما میں رکاوٹ ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے اور پاکستان کو بچوں کی نشوونمار میں رکاوٹ سے نمٹنے کے لیے مربوط کوششوں کے لیے قومی حکمت عملی تیار کرنی چاہیے۔ مسابقتی اور ظاہر پر مبنی نجی شعبے کی تعمیر کے لیے ڈبلیو بی نے بنیادی اصولوں کے ساتھ منسلک مارکیٹ پر مبنی شرح مبادلہ کو برقرار رکھنے کے لیے کہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ڈبلیو بی کے عہدیدار نے کہا کہ درآمدات کو کھولنے کی ضرورت ہے کیونکہ تاخیر کو درآمدی پابندیاں لگانے کے آلے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ بیرونی مالیاتی فرق کو آئندہ رپورٹ میں شیئر کیا جائے گا لیکن تاخیر کی صورت میں درآمدی پابندیاں جی ڈی پی کی نمو کے امکانات کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ رائز ٹو پروگرام کے قرض کی منظوری کے بارے میں ایک اور سوال پر ڈبلیو بی کے کنٹری ڈائریکٹر نے کہا کہ یہ ایڈوانس مرحلے میں ہے لیکن اس نے پروگرام کے قرض کی رقم کے اجراء کے لیے بورڈ سے منظوری حاصل کرنے کے لیے کوئی صحیح ٹائم فریم شیئر نہیں کیا۔ کنٹری ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ پاکستان کو متعدد معاشی مشکلات کا سامنا ہے جن میں مہنگائی، بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتیں، شدید موسمی جھٹکے، اور ترقی اور موسمیاتی موافقت کے لیے مالی اعانت کے لیے ناکافی عوامی وسائل شامل ہیں۔ اسے ایک ʼخاموش انسانی سرمائے کے بحران کا بھی سامنا ہے جس میں غیر معمولی طور پر بچوں کی نشوونما میں رکاوٹ کی شرح، کم سیکھنے کے نتائج اور بچوں کی زیادہ شرح اموات شامل ہیں

متعلقہ تحاریر