22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی بڑھ کر 38.66 فیصد ہوگئی

ملک میں رواں ہفتے 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور مہنگائی 0.93 فیصد اضافے کے ساتھ بڑھ کر 38.66 فیصد ہوگئی، مرغی ، لہسن ، ماچس ، ایل پی جی ، پٹرول اور ڈیزل مہنگا ، آلو ، ٹماٹر، گڑ، چینی اور گندم کے آٹے کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، رواں ہفتے 11اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 18کی قیمتوں میں استحکام رہا ، حساس اعشاریوں کے انڈیکس کے مطابق ماہانہ 17 ہزارروپے تک کی آمدن والے افراد کیلئے مہنگائی کی شرح 38 .27فیصد، ماہانہ 17 سے 23 ہزار روپے تک آمدن والے افراد کیلئے مہنگائی کی شرح 41 فیصد جبکہ ماہانہ 30 ہزار روپےکمانے والوں کیلئے مہنگائی کی شرح 39 اعشاریہ84 فیصد ریکارڈ کی گئی، رپورٹ کے مطابق مرغی کی فی کلو قیمت میں 31 روپے 26 پیسے، لہسن کی فی کلو قیمت میں 24 روپے ، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 14 روپے 4 پیسے ، پٹرول 8.51فیصد ، ڈیزل 5.54فیصد ، شرٹس 1.81فیصد ، ماچس کی قیمت میں 1.42فیصد اضافہ ہوا۔