ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.02 فیصد کی کمی، لیکن مہنگائی کے بڑھنے کی شرح بدستور 37 فیصد سے زائد
ادارہ شماریات ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے، ایک ہفتے میں مہنگائی کی مجموعی شرح 37.33 فیصد ریکارڈ کی گئی، ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 14 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ادارہ شماریات
ایک ہفتے 14 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 23 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں، ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں پیاز کی فی کلو قیمت میں 17 روپے 63 پیسے کا اضافہ ہوا، ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں لہسن فی کلو 21 روپے 58 پیسے مہنگا ہوا، ایک ہفتے میں دہی، دال مونگ، جلانے کی لکڑی، دودھ، ماچس مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں ۔ ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 7 روپے تک کمی ہوئی، زندہ مرغی کی فی کلو 15 روپے 14 پیسے سستی ہوئی، ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں چینی کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 49 پیسے کی کمی ہوئی، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 13 روپے تک سستا ہوا، آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 19 روپے 12 پیسے کمی ہوئی