شنگھائی الیکٹرک کی ایک بار پھر کے الیکٹرک کو خریدنے کی پیشکش

شنگھائی الیکٹرک نے ایک بار پھر کے الیکٹرک کو خریدنے کے لیے اظہار دلچسپی کی درخواست دے دی۔

کے الیکٹرک کے سب سے بڑے شیئر ہولڈر الجموعیہ گروپ نے ادارے کو دو ارب ڈالر تک میں فروخت کرنے کا عندیہ دے دیا۔

یہ بات سعودی گروپ الجموعیہ کے انویسٹمنٹ ایڈوائزر شان عباس اشعری نے میڈیا بریفنگ میں کہی۔

انہوںنے کہا کہ شنگھائی الیکٹرک نے ایک ارب 77 کروڑ ڈالر کی پیشکش کی تھی تاہم طویل عرصہ گزرنے کے بعد اب دوبارہ پیشکش کی ہے اس لیے ڈیل دوبارہ ہوگی۔ ہماری خواہش تو ہوگی کہ یہ پیشکش 2 ارب ڈالر تک جائے۔

متعلقہ تحاریر