پنجاب، اسموگ سے بچاؤ کے لیے لاک ڈاؤن کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے اسموگ کے تدارک کیلئے دو ماہ تک ہر بدھ کے روز کورونا طرز کے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا ، آئندہ ہفتے سے ہر بدھ کو مارکیٹس ، اسکولز ، سرکاری و نجی ادارے بند رہیں گے اور ورک فرام ہوم ہو گا۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت تدارک اسموگ کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا جس میں سی سی پی او لاہور اور شہر کی بڑی مارکیٹس کے تاجر رہنماؤں نے شرکت کی۔اسموگ کے تدارک کے لئے تاجروں نے کمشنر لاہور ڈویژن اور سی سی پی او کی تجویز مان لی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کا کہنا تھا کہ وزیراعلی محسن نقوی کے حکم پر دو ماہ تک ہر بدھ کے روز لاہور بند رہے گا، اسموگ کے لحاظ سے اکتوبر اور نومبر بہت اہم مہینے ہیں