ہفتہ وار مہنگائی میں 0.30 فیصد اضافہ، 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں

ادارہ شماریات نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی، اعدادو شمار کے مطابق ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں0.30فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا،ایک ہفتے میں 17اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔جمعہ کے روزادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمارجاری کردیئے، ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے 17اشیا کی قیمتیں کم ہوئیں اور 17اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔اعدادوشمار کے مطابق پہلی سہ ماہی کی مد میں بجلی چارجز 8.59 فیصد بڑھ گئی،ایک ہفتے میں ٹماٹر6.28فیصد مہنگے ہوئے،ایک ہفتے میں انڈے 3.48اور لہسن 1.04 فیصد مہنگے ہوئے،حالیہ ہفتے بیف،آلو، ایل پی جی اور انرجی سیوربھی مہنگے ہوئے،ایک ہفتے میں چینی 4.47اور دال چنا2.75فیصد سستے ہوئے،چکن، گڑ، دال مونگ اور کیلے کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

 

متعلقہ تحاریر