نواز شریف کی واپسی، ن لیگی قانونی ٹیم نے حکمت عملی بنالی

مسلم لیگ (ن ) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی پر انہیں جیل جانے سے بچانے کیلئے پارٹی کی قانونی ٹیم کی جانب سے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف کی جانب سے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا جائیگا اور اس حوالے سے درخواستوں کا ابتدائی مسودہ بھی تیار کرلیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قائد (ن) لیگ کی جانب سے 48گھنٹے میں درخواست دائر کئے جانے کا امکان ہے اور دونوں ریفرنسز میں درخواستوں کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا گیا ہے تاہم، مختلف قانونی نکات پر غور کے بعد منگل تک درخواستوں کا مسودہ فائنل کیا جائیگا۔

متعلقہ تحاریر