اسحاق ڈار و دیگر کیخلاف ریفرنس پر سماعت مکمل، فیصلہ ہفتے کو سنایا جائیگا
احتساب عدالت اسلام آباد میں اسحاق ڈار و دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس پر سماعت مکمل ہو گئی جس کا فیصلہ 21 اکتوبر کو سنایا جائے گا۔
محفوظ فیصلہ آنے کے بعد پتہ چلے گا کہ سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار ریفرنس سے بری ہوں گے یا ریفرنس آگے چلے گا۔
آج احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت کی تو نیب پراسیکیوٹر اور اسحاق ڈار کے وکیل قاضی مصباح نے دلائل مکمل کیے۔
احتساب عدالت نے اس سے قبل ریفرنس داخلِ دفتر کر دیا تھا۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ریفرنس پر دوبارہ سماعت کی گئی ہے۔