ورلڈ کپ: پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

ورلڈ کپ کے 18 ویں میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
بنگلورو کے چناسوامی اسٹیڈیم میں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم نے اس میچ کے لیے اچھی ٹریننگ کی ہے اور کئی اچھے پریکٹس سیشن بھی کیے ہیں۔
بابر اعظم نے کہا کہ ہم صرف مختلف کمبی نیشن آزما رہے ہیں، اس میچ میں اچھی کارکردگی دکھا کر جیتنے کی کوشش کریں گے، اس پچ پر جلدی وکٹ لینے کی کوشش کریں گے، آسٹریلیا کے خلاف بیٹرز کو اچھی کارکردگی دینی ہو گی۔
اس موقع پر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ ہم ٹاس جیتتے تو پہلے بولنگ کرتے، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
پیٹ کمنز نے کہا کہ پہلے بیٹنگ کرنا بھی ٹھیک ہے لیکن ٹاس جیت جاتے تو پہلے بولنگ کو ترجیح دیتے، سری لنکا کے خلاف پلیئرز کی اچھی کارکردگی سے ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے۔
پاکستان ٹیم
آج کے میچ کے لیے نائب کپتان شاداب خان کی جگہ اسامہ میر کو پاکستان ٹیم کی پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔
دونوں ٹیمیں اب تک اس ورلڈ کپ میں 3، 3 میچز کھیل چکی ہیں، پاکستان نے 2 میچز جبکہ آسٹریلیا نے 1 میچ جیتا ہے۔
پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت پاکستان ٹیم چوتھے اور آسٹریلیا چھٹے نمبر پر ہے۔