غزہ میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 4651 ہو گئی: فلسطینی وزارت صحت

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ لڑائی میں 4,651 فلسطینی مارے گئے ہیں۔

فلسطین کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سات اکتوبر کو تنازع شروع ہونے کے بعد سے اب تک غزہ میں کل 4,651 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

حماس کے زیر کنٹرول وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں 1,873 بچے، 1,101 خواتین اور 1,677 مرد شامل ہیں۔

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ ہلاکتوں کی کل تعداد میں سے 839 جنوبی غزہ میں مارے گئے ہیں جہاں سے شمال میں لوگوں کو نقل مکانی کے لیے کہا گیا ہے۔

وزارت صحت کے مطابق اب تک 14,245 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ تحاریر