جی ڈی پی 2 سے 3 فیصد اور مہنگائی 20 سے 22 فیصد رہنے کی توقع، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک نے ملکی معیشت کی کیفیت پر مبنی سالانہ رپورٹ جاری کردی ،مالی سال 2022-23 کے دوران ملکی معیشت کو متعدد چیلنجز کا سامنا رہا، اوسط مہنگائی کئی دہائیوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی‘ناکافی اور سُست ٹیکس پالیسی اصلاحات کی وجہ سے موجودہ اخراجات پورے کرنے کے لیے بھی وسائل محدود ہوگئے، کپاس اور چاول کی پیداوار میں متوقع بحالی سے مالی سال 24 ء کے دوران زرعی نمو میں مدد ملے گی ‘پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری کی چند ابتدائی علامات ظاہر ہونا شروع ہو گئی ہیں‘توقع ہے کہ مالی سال 24 ءمیں حقیقی جی ڈی پی کی شرح نمو 2 سے 3 فیصد ‘مہنگائی کم ہوکر 20 سے 22فیصد اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کے 0.5 سے 1.5 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔