آٹو پالیسی کی مسلسل خلاف ورزی پر نگران حکومت میں کارمینیو فیکچررز کےخلاف بڑا ایکشن

وزارت صنعت وپیداوارنے 3 کارکمپنیوں کےمینیوفیکچرنگ لائسنس عارضی طور پرمعطل کردیئے ہیں۔ کار مینوفیکچررز نے آٹو پالیسی کی خلاف ورزی کی، گاڑیوں کی ایکسپورٹ کے اہداف حاصل نہیں کیے، کار مینوفیکچررز کے خلاف لوکلائزیشن سےمتعلق شرائط پوری نہ کرنے پرکارروائی کی گئی ۔ کارسازکمپنیوں نےگاڑیوں کی مقامی سطح پرپیداوارنہیں بڑھائی، کارساز کمپنیاں2فیصد ایکسپورٹ سے متعلق شرط پوری نہیں کرپائے۔ کارسازکمپنیاں گاڑیوں کےآلات واسپیئرپارٹس مقامی سطح پر تیار کرنے کی پابند ہیں۔ کار مینوفیکچررز کے لائسنس کی توثیق نہیں کر رہے۔ کار مینوفیکچررز اگر آٹو پالیسی پر عمل درآمد کی تحریری یقین دہانیاں کرائیں تو کچھ نرمی ہوسکتی ہے۔ سال 2023 میں کار مینوفیکچرز نے دو فیصد گاڑیاں ایکسپورٹ کرنا تھیں، سال 2024 میں کار مینوفیکچرز 4 فیصد گاڑیاں ایکسپورٹ کرنا ہیں۔ سال 2025 میں کار مینوفیکچرز نے 7 فیصد گاڑیاں ایکسپورٹ کرنے کے پابند ہیں۔ سال 2026 میں کار مینوفیکچرز نے 10 فیصد گاڑیاں ایکسپورٹ کرنے کے پابند ہیں۔

متعلقہ تحاریر