پاکستان میں ٹوبیکو کنٹرول کی صورتحال بارے عالمی تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ جاری

پاکستان میں ٹوبیکو صورتحال بارے رپورٹ عالمی ادارے ٹوبیکو ہارم ریڈکشن کی تیارکردہ ہے۔ پاکستان میں ٹوبیکو کنٹرول کے بہتر طریقے اپنانے سے 12 لاکھ جانیں بچائی جا سکتی ہیں، تمباکے نقصانات میں کمی کی مصنوعات اس وقت دنیا بھر میں 15 کروڑ لوگ استعمال کر رہے ہیں، ڈاکٹر ڈیرک یاخ کے مطابق برطانیہ میں کم نقصان دہ تمباکو پراڈکٹس کے استعمال سے سموکنگ شرح میں کمی آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں تمباکو نوشی کی شرح 20 فیصد سے کم ہو کر 12 فیصد ہو گئی ہے، رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 2 کروڑ 39 لاکھ سے زائد بالغ افراد تمباکو نوشی کرتے ہیں، رپورٹ کے مطابق پاکستان کی 6 فیصد سے زائد آبادی ویپنگ، ای سیگریٹس استعمال کرتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 1 کروڑ 59 لاکھ سے زائد افراد نسوار استعمال کرتے ہیں، رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تمام عوامی مقامات سموک فری قرار دیے جا چکے ہیں

متعلقہ تحاریر