اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب اور دیگر شہروں پر حماس کے راکٹ حملے

اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب اور دیگر شہروں پر حماس نے راکٹ حملے کیے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ اسرائیل جنگوں میں پہلی بار مسلسل 3 دن کئی بار تل ابیب کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق تل ابیب، یافا اور دیگر اسرائیلی شہروں میں راکٹوں سے تباہی ہوئی ہے۔
اسرائیلی شہر رحوفوت میں ہائی ٹرانسمیشن لائن پر راکٹ لگنے سے بجلی معطل ہو گئی۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایک راکٹ اسرائیلی علاقے الکریاہ میں بھی گرا اور ہنگامی سائرن بجنے سے الکریاہ میں اسرائیلی عسکری کونسل کا اجلاس روکنا پڑا۔