آئی ایم ایف قلیل مدتی قرض پروگرام کے لیے جائزہ مذاکرات کا آغاز کل ہوگا، پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر کی قسط ملنے کے وسیع امکانات ہیں

نگران حکومت کی آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ متعلقہ وزارتوں اورڈویژنز نے ڈیٹاوزارت خزانہ کے ساتھ شیئر کردیا ہے۔
آئی ایم ایف کےساتھ پہلےجائزہ مذاکرات کل سے شروع ہوں گے۔ مذاکرات میں جولائی تاستمبر 2023کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا ۔ پہلے مرحلے میں تکنیکی اوربعد میں پالیسی سطح مذاکرات ہوں گے۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق مذاکرات میں مشکل مرحلہ بیرونی فنانسنگ کی ضروریات پوری کرنے سے متعلق ہوسکتا ہے ۔ پاکستان پہلےجائزے کی کامیابی سے تکمیل کیلئے پر امید ہے ۔ پاکستان پہلے جائزے کیلئے آئی ایم ایف کی تمام اہم شرائط پوری کرچکا ہے۔ پاک,آئی ایم ایف مذاکرات3ارب ڈالرز کےقلیل مدتی پروگرام کے تحت ہوں گے۔ جائزے کی کامیابی پرپاکستان کوتقریبا70کروڑڈالرزکی دوسری قسط ملےگی ۔ پاکستان کوپہلی قسط کی مد میں ایک ارب20کروڑڈالرز جولائی میں ملےتھے ۔ آئی ایم ایف کےساتھ 6.5ارب ڈالرزکا گذشتہ پروگرام نامکمل ختم ہوگیاتھا۔ پروگرام30جون2023 کوختم, پاکستان کو2.6 ارب ڈالرز نہیں مل سکے تھے۔