مہنگائی بے لگام تھی اور بے لگام رہی، ستمبر کے مقابلے اکتوبر میں مہنگائی 1.08فیصد بڑھ گئی

ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق رواں مالی سال کےچوتھے ماہ بھی مہنگائی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور ستمبر کے مقابلے اکتوبر میں مہنگائی 1.08فیصد بڑھ گئی ۔ اکتوبر2023 میں مہنگائی کی شرح 26.89 فیصد رہی ۔ جولائی تا اکتوبر مہنگائی کی اوسط شرح28.48 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔ گذشتہ ماہ شہری علاقوں میں مہنگائی میں1.07 فیصد اضافہ ہوا ادارہ شماریات کے مطابق اکتوبر میں دیہی علاقوں میں مہنگائی میں 1.10فیصد کا اضافہ ہوا ۔ اکتوبر میں شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 25.5 فیصد رہی ۔ گذشتہ ماہ دیہی علاقوں میں مہنگائی28.9 فیصد رکارڈ کی گئی ۔ ایک ماہ میں پیاز 38.7, سبزیاں 17.7 اورپھل 6.4فیصد مہنگے ہوئے ۔ اکتوبر میں انڈے 6 فیصد اور آلو 3.72 فیصد مہنگے ہوئے ۔ ایک ماہ میں بجلی چارجز8.2 اورشادی ہال کرایہ5.4فیصد بڑھ گیا ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیادوں پر مصالحہ جات 84.5 فیصد مہنگے ہوئے ۔ ایک سال میں چینی 69.9 ,آٹا 63.3 اورچاول 62.2 فیصد مہنگے ہوئے ۔ ایک سال میں لوبیا 56.8 ,چائے 54.9 اور آٹا مصنوعات43.48 فیصد مہنگے ہوئے۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال میں درسی کتب 95.09 فیصد مہنگی ہوئیں ۔ ایک سال میں گیس چارجز 62.8 اوربجلی چارجز 50.6 فیصد بڑھ گئے۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال میں ادویات 36.6 اور موٹر فیول 30.8 فیصد مہنگا

متعلقہ تحاریر