بابر اعظم کرکٹ ورلڈ کپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد کپتانی سے مستعفی، شان مسعود ٹیسٹ، شاہین آفریدی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے کپتان مقرر

انڈیا میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد کپتان بابر اعظم نے ٹیم کی کپتانی سے استعفی دے دیا ہے۔

پاکستان کی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل مرحلے تک رسائی میں ناکامی کے بعد سے بابر کی کپتانی کے چار سالہ دور کے خاتمے کی خبریں گرم تھیں اور بابر اعظم کی جانب سے یہ اعلان بدھ کو لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ ذکا اشرف سے ملاقات کے بعد سامنے آیا ہے۔

بابر اعظم نے بطور کپتان 20 ٹیسٹ، 43 ون ڈے اور 71 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کی اور اب انھوں نے تینوں فارمیٹس میں ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔

Twitter پوسٹ نظرانداز کریں, 1
Twitter کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Twitter کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Twitter ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

Accept and continue
ویڈیو کیپشن,تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
Twitter پوسٹ کا اختتام, 1
بابر اعظم نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں لکھا کہ ’مجھے وہ لمحہ ٹھیک سے یاد ہے جب مجھے سنہ 2019 میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کپتانی کرنے کی آفر کے لیے کال موصول ہوئی تھی۔ گذشتہ چار سالوں کے دوران میں نے گراؤنڈ میں اور اس سے باہر متعدد مرتبہ اتار چڑھاؤ دیکھا ہے لیکن میں نے مستعدی اور پورے دل کے ساتھ دنیا میں پاکستان کی عزت اور عظمت برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ’وائٹ بال فارمیٹ میں پاکستان کو سرِفہرست لانے میں کھلاڑیوں، کوچز اور مینیجمنٹ کی مشترکہ کوششیں شامل تھیں لیکن میں اس دوران پاکستان کے پرجوش کرکٹ فینز کا تہہِ دل سے شکر گزار ہوں جنھوں نے اس سفر کے دوران اپنی غیرمتزلزل حمایت جاری رکھی۔

’آج میں بطور کپتان پاکستان ٹیم تینوں فارمیٹس سے مستعفی ہو رہا ہوں۔ یہ ایک مشکل فیصلہ ہے لیکن میرے خیال میں یہی اس فیصلے کا صحیح وقت ہے۔ میں تینوں فارمیٹس میں پاکستان کی نمائندگی کرتا رہوں گا۔ میں نئے کپتان اور ٹیم کی اپنے تجربے اور لگن سے مکمل حمایت کرنے کے لیے تیار ہوں۔‘

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کے مستعفی ہونے کے بعد شان مسعود کو ٹیسٹ جبکہ شاہین آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے۔ ون ڈے فارمیٹ کے لیے فی الحال نئے کپتان کا تقرر نہیں کیا گیا ہے جس کی ایک ممکنہ وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ تقریبا ایک سال تک پاکستانی ٹیم نے کسی ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں حصہ نہیں لینا ہے۔

Twitter پوسٹ نظرانداز کریں, 2
Twitter کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Twitter کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Twitter ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

Accept and continue
ویڈیو کیپشن,تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
Twitter پوسٹ کا اختتام, 2
بابر اعظم کی ورلڈ کپ 2023 میں بطور کپتان اور بلے باز کارکردگی ان کے معیار کے اعتبار سے خاصی مایوس کن رہی۔ انھوں نے نو میچوں میں 320 رنز بنائے اور اننگز کے اہم موقعوں پر آؤٹ ہوتے رہے۔

خیال رہے کہ بابر اعظم کی کپتانی کے بارے میں اس سال کے آغاز سے ہی قیاس آرائیاں چل رہی تھیں۔ گذشتہ سال پاکستان کو ہوم سیریز میں آسٹریلیا سے ایک صفر جبکہ انگلینڈ سے تین صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اس کے علاوہ پاکستان اس وقت جاری ون ڈے ورلڈ کپ سے باہر ہوا ہے جبکہ اس سے قبل بالترتیب 2021 اور 2022 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سیمی فائنل اور فائنل ہارا تھا۔

Twitter پوسٹ نظرانداز کریں, 3
Twitter کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Twitter کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Twitter ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

Accept and continue
ویڈیو کیپشن,تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
Twitter پوسٹ کا اختتام, 3
بابر کی زیر قیادت پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیمیں دونوں ہی آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں سرِ فہرست رہی ہیں تاہم ان پر فیصلہ کن مواقع پر غیریقینی کا شکار ہونے کے حوالے سے تنقید کی جاتی رہی ہے۔

بابر کو ایک قدامت پسند کپتان کے طور پر یاد کیا جائے گا جو اپنے بلے سے بطور کپتان اچھی کارکردگی دکھاتے رہے لیکن فیصلہ کن مواقع پر جارحانہ انداز اپنانے میں ناکام رہے۔

بابر اعظم جب کپتان تھے تو ان کی بیٹنگ کی اوسط بہترین رہی ہے۔ ٹیسٹ میچوں میں انھوں نے 50 کی اوسط سے 1727 رنز بنائے، ون ڈے میں بطور کپتان 60 کی اوسط سے 2370 رنز بنائے جبکہ ٹی ٹوئنٹی میچوں میں بطور کپتان 71 میچوں میں بابر نے 37 کی اوسط سے 2195 رنز بنائے۔

ان کی جانب سے مستعفی ہونے کے فیصلے پر سابق کرکٹرز اور ان کی مداحوں کی جانب سے ٹوئٹر پر پیغامات شیئر کیے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ پی سی بی کی جانب سے کپتان بابر اعظم کو الوداع کہنے سے پہلے ہی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے نئے کپتانوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے جس پر صارفین پی سی بی پر تنقید کر رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’میرا خیال تھا کہ آپ کو پرانے کپتان کو الوداع کہنے سے پہلے نئے کپتانوں کی آمد کا جشن نہیں منانا چاہیے تھا۔‘

پاکستان کے وائٹ بال کے وکٹ کیپر محمد رضوان نے لکھا کہ ’کپتان، آپ دلوں کے کپتان ہو اور پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے بیٹر۔‘

Twitter پوسٹ نظرانداز کریں, 4
Twitter کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Twitter کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Twitter ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

Accept and continue
ویڈیو کیپشن,تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
Twitter پوسٹ کا اختتام, 4
اس ٹیم کی شان اور عزت کے ساتھ قیادت کرنے کے لیے کپتان آپ کا شکریہ۔ آپ آج تک پاکستان کرکٹ ٹیم کے کے لیے ایک بہترین تحفہ ثابت ہوئے ہیں۔ جس طرح سے آپ نے شدید تنقید کے باوجود کھلاڑیوں کی حمایت کی ہے وہ آپ کے کردار اور یقین کے بارے میں واضح کرتا ہے۔

آپ ملک کے لیے رنز کے پہاڑ کھڑے کرتے رہیں۔

آپ چیمپئن ہیں بابر اعظم!!

Twitter پوسٹ نظرانداز کریں, 5
Twitter کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Twitter کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Twitter ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

Accept and continue
ویڈیو کیپشن,تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
Twitter پوسٹ کا اختتام, 5
پاکستان کے فاسٹ بولر اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے بابر اعظم کے لیے لکھا کہ ’بابر اعظم آپ کی مثالی قیادت میں، حقیقی ٹیم ورک اور دوستی کا مشاہدہ کرنا ایک اعزاز کی بات ہے۔ آپ کی قائدانہ صلاحیت اور ٹیم کے اتحاد اور اجتماعی کامیابی کا عزم قابل تحسین ہے۔

آپ کی جانب سے بیٹنگ کے مزید ریکارڈ توڑنے کا منتظر ہوں۔ ان شاء اللہ۔‘

Twitter پوسٹ نظرانداز کریں, 6
Twitter کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Twitter کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Twitter ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

Accept and continue
ویڈ

متعلقہ تحاریر