پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا، جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 2 روپے 4 پیسے کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 281 روپے 34 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
لائٹ ڈئزل آئل کی قیمت 9 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 180 روپے 45 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے47 پیسے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 296 روپے 71 پیسے ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کےتیل کی قیمت میں فی لیٹر 6 روپے 5 پیسے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 204 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہوگی۔